قرضوں کی طویل مدتی پائیداری معیشت کیلئے خطرہ قرار،موڈیز کی رپورٹ جاری

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے کمزور مالی پوزیشن اور بیرونی خطرات کی بھی نشاندہی کردی

بدھ 12 مارچ 2025 17:20

قرضوں کی طویل مدتی پائیداری معیشت کیلئے خطرہ قرار،موڈیز کی رپورٹ جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2025ء)موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ سسٹم آئوٹ لک مستحکم سے مثبت قرار دے دیا۔انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بہتر آپریٹنگ ماحول کے باعث آئوٹ لک مثبت کیا گیا، موڈیز کے مطابق مثبت آئوٹ لک اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ معیشت میں کچھ استحکام آیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی بینکوں کی کارکردگی ماضی کے مقابلے میں بہتر رہی، قرضوں کی پائیداری اور بیرونی مالی ادائیگیاں اب بھی بڑے معاشی چیلنجز ہیں۔رواں مالی سال پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال پاکستانی معاشی نمو 2.50 فیصد تھی۔

متعلقہ عنوان :