اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی پی سی،انڈسٹریز ہری پور کا تحصیل غازی کا دورہ، خلاف ورزیوںپر جرمانے عائد

جمعرات 13 مارچ 2025 09:50

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور اور ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس خیبر پختونخوا کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی پی سی،انڈسٹریز ہری پور نے عملہ کے ہمراہ تحصیل غازی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مین بازار میں مختلف اداروں کا معائنہ کیا، سرکاری طور پر جاری کردہ قیمتوں کی فہرست، طبی فٹنس، ایکسپائری تاریخوں اور قانونی دستاویزات کی جانچ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ خلاف ورزی پر موقع پر ہی جرمانہ عائد کیا گیا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ عام عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے سرکاری طور پر جاری کردہ نرخوں پر عمل کریں، یہ فرائض کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 1997ءمیں ترمیم شدہ 2017ءکے تحت انجام دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :