میزان بینک کے صارفین کیلئے پاکستان میں گوگل والٹ دستیاب

ہم اپنے صارفین کو سیم لیس محفوظ ادائیگیوں کا تجربہ پیش کرنے کیلئے گوگل پے کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں،گروپ ہیڈ کنزیومرفنانس میزان بینک

جمعرات 13 مارچ 2025 16:53

میزان بینک کے صارفین کیلئے پاکستان میں گوگل والٹ دستیاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2025ء) میزان بینک کے کارڈ ہولڈرز اپنے ڈیبٹ کارڈزکو گوگل والٹ(Google Wallet)میں شامل کرسکتے ہیں جس سے ملک میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے منظر نامے کو بہتر بنایاجاسکتاہے۔ میزان بینک کے صارفین اب اپنے اینڈرائیڈفونزاورWear OS ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ، کنٹیکٹ لیس ادائیگیاں کرسکیں گے۔

یہ سنگِ میل پاکستان کے ڈیجیٹل بینکنگ کے ارتقا میں اہم اقدام ہے جو صارفین کو خطے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مستقبل کو آگے بڑھاتے ہوئے ٹرانزیکشنزمکمل کرنے کیلئے تیز ترین،محفوظ اور زیادہ آسان طریقہ فراہم کرتاہے۔گوگل انکارپوریٹڈ کے فنانشل انسٹی ٹیوشنز،نیٹ ورک اینڈ ٹرانزیٹ پارٹنرشپس لیڈ چن وے سیو، ڈائریکٹر ڈیجیٹل پیمنٹس، تھیلس میں ریجنل بزنس اونر یورپ اینڈ CISMEAعبدالباسط، کنٹری منیجر پاکستان ماسٹر کارڈارسلان خان اور ویزا کے کنٹری منیجر عمرخان نے حال ہی میں میزان بینک کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر سید عامر علی کی قیادت میں میزان بینک کی ٹیم سے ملاقات کے دوران پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔میزان بینک کے صارفین اب اپنے میزان ویزا اور ماسٹر ڈیبٹ کارڈز کو گوگل والٹ ایپ سے لنک کرسکیں گے جس سے وہ آسانی کے ساتھ ان سٹور، آن لائن اور ان ایپ میں ٹرانزیکشنز کرسکیں گے۔

یہ سروس فزیکل کارڈ لے جانے کی ضرورت کو ختم کرتی ہے peer-to-peer payments،بل کی ادائیگیاں، کنٹیکٹ لیس ادائیگیاں، رئیل ٹائم ٹرانزیکشنز ٹریکنگ کے ساتھ دیگر خصوصیات کے ساتھ صارف کا تجربہ پیش کرتی ہے۔گوگل والٹ ایڈوانس سیکیوریٹی فیچرز کا فائدہ اٹھاتے ہیں جیسے ٹوکنائزیشن جودھوکہ دہی کے خطرات کو کم کرنے کیلئے ایک منفرد ڈیجیٹل شناخت کنندہ سے حساس ڈیٹا کی جگہ لیتاہے۔

صارفین اب محفوظ اور سیم لیس ادائیگی کے تجربے کے ساتھ اپنی ڈیوائسز کے فنگر پرنٹ، پن یا پیٹرن کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ طریقے سے ٹرانزیکشنز کی تصدیق کرسکتے ہیں۔میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومر فنانس سید افتخار الحق نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم اپنے صارفین کو سیم لیس محفوظ ادائیگیوں کا تجربہ پیش کرنے کیلئے گوگل پے کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں۔

پاکستان کے سب سے قابل اعتماد اسلامی بینک کے طورپر یہ شراکت داری ڈیجیٹل انوویشن کیلئے ہمارے عزم کو سپورٹ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنانے میں مدد فراہم کرے گی۔یہ شراکت داری میزان بینک کے پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے عزم کا اظہار ہے جو ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف منتقل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ صارفین اب دنیا بھر میں دستیاب گوگل والٹ کے ساتھ دنیا بھر کے تاجروں کوادائیگی کرنے کی سہولت سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :