پاک فوج کی تاریخ بہادری کے کارناموں سے بھری پڑی ہے

جمعرات 13 مارچ 2025 17:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2025ء) پاک فوج کے جوان بہادری کیساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، پاک فوج کی تاریخ بہادری کے کارناموں سے بھری پڑی ہے اور پوری قوم کو پاک فوج پر فخر ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82 راؤ طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ پوری دنیا دہشتگردی کیخلاف کاروائیوں کو سراہتے ہوئے پاک فوج کی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے، جس سے پوری پاکستانی قوم کو سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اسلحہ صرف اور صرف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کے پاس ہونا چاہیئے جو بندہ بھی اسلحہ اپنے پاس رکھے اس کی سزامقرر کی جائے اس سے جرائم کم ہونگے۔ راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کو دندان شکن اوربھر پور جواب دیا گیا ہے۔