ورلڈ کال ٹیلی کام کے خسارہ میں 32.3 فیصد کمی

جمعہ 14 مارچ 2025 12:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2025ء) ورلڈ کال ٹیلی کام کے خسارہ میں 32.3فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق 31 دسمبر2024کوختم ہونے والی ششماہی کےلئے ورلڈ کال ٹیلی کام کا خسارہ 1.36ارب روپے تک کم ہوگیا جبکہ سال 2023کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کو2.01ارب روپے کے خسارے کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح سال 2023کے مقابلے میں گزشتہ سال 2024کی دوسری ششماہی کے دوران ورلڈ کال ٹیلی کام کے خسارے میں 0.65ارب روپے یعنی 32فیصد سے زائد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :