اسلام کی جگہ فِقہ کا لفظ ،شام کے آئین کی تفصیلات نے سوالات اٹھا دئیے

ہفتہ 15 مارچ 2025 15:54

اسلام کی جگہ فِقہ کا لفظ ،شام کے آئین کی تفصیلات نے سوالات اٹھا دئیے
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)شام کے سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے تین ماہ بعد ملک میں نئے حکام نے عبوری مرحلے کے لیے آئین کے اعلامیے کو منظور کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اعلامیے میں فقہ کو ملک میں قانون سازی کے ذریعے کے طور پر منظور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس امر نے یہ سوالات اٹھا دیے ہیں کہ قانون سازی کے ذریعے کے طور پر اسلام یا شریعت کو کیوں نہیں چنا گیا۔شامی آئینی اعلامیے کے مسودے سے متعلق کمیٹی کے رکن احمد القربی نے واضح کیا کہ کمیٹی نے حتی الامکان کوشش کی ہے کہ ریاست کے بنیادی اصولوں کا مسودہ تیار کرتے ہوئے متنازع مسائل سے دور رہا جائے۔

متعلقہ عنوان :