مقررہ ریٹ سے زیادہ اشیا خوردونوش کی فروخت پر جرمانے

ہفتہ 15 مارچ 2025 17:38

مظفرآباد/نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر نیلم ندیم احمد جنجوعہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آٹھمقام ہارون الرشید اعوان نے ہمراہ نا ئب تحصیلدار جورا فاروق شاہ،چوکی آفیسر بانڈی میر مشتاق احمد باڑیاں، سیماری،جورا بازار کا معائنہ کیا۔اس موقع پر مقررہ ریٹ سے زیادہ اشیا خوردونوش کی فروخت کرنے پر جرمانے کیے گئے اور ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں نہ کرنے پر وارننگز دی گئیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں بیکری کے کارخانوں کو خصوصی طور پر چیک کیا گیا ،کام کرنے والے عملہ اور کارخانہ میں استعمال ہونے والے میٹریل کی پڑتال گئی۔ اس موقع پر ہارون الرشید اعوان نے تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ بھر پور کوشش کررہی ہے۔ بازار کی چیکنگ سے عوام کو ریلیف فراہم ہوا گراں فروشی کرنے والے تاجروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :