فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور میکس کلینیکل اینڈ ریسرچ لیبارٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہفتہ 15 مارچ 2025 21:11

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری اور میکس کلینیکل اینڈ ریسرچ لیبارٹری جناح کالونی کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت یہ لیبارٹری چیمبر کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کو لیبارٹری ٹیسٹنگ سروسز پر 40فیصد کی رعایت دے گی۔

(جاری ہے)

مفاہمتی یادداشت دو سال کیلئے قابل عمل ہو گی۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی طرف سے اس مفاہمتی یادداشت پرصدر ریحان نسیم بھراڑہ جبکہ میکس لیب کی طرف سے اس کے بزنس یونٹ ہیڈ ریاض القدیر نے دستخط کئے۔