ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت

پیر 17 مارچ 2025 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2025ء)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں اہم پیش رفت، ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ایس آئی ایف سی کا موثر اور عملی کردار، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے چکوال کے ضلع میں واقع راجیان-11 ہیوی آئل ویل میں تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

راجیان-11 ہیوی آئل ویل 2020 سے تعطل کا شکار تھا جسے جدید مصنوعی لفٹ سسٹم کی مدد سے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، 3,774 میٹر گہرائی میں موجود وسائل منظر عام پر لانا ، او جی ڈی سی ایل کی بڑی کامیابی ہے ، نئے دریافت شدہ کنویں سے روزانہ1,000 بیرل تیل کی پیداوار متوقع ہے ، ہائیڈروکاربن پیداوار میں اضافے کے ساتھ او جی ڈی سی ایل کی کارکردگی مزید مستحکم ہوگی ، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے تیل و گیس کے منصوبے بحال اور ملکی توانائی شعبہ خودکفالت کی جانب گامزن ہے ۔

متعلقہ عنوان :