کریڈٹ کارڈ کے استعمال میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر29 .4فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

منگل 18 مارچ 2025 17:08

کریڈٹ کارڈ کے استعمال  میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر29 .4فیصد  اضافہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) کریڈٹ کارڈز کے استعمال میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر29.4فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بنک کے اعدادوشمارکے مطابق فروری کے دوران کریڈ ٹ کارڈز کے ذریعے صارفین نے 144ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 29.4فیصد زیادہ ہیں ، گزشتہ سال فروری میں صارفین نے کریڈ ٹ کارڈز کے ذریعے 111ارب روپے کی خریداری اورادائیگیاں کی تھیں۔جنوری کے مقابلے میں فروری میں کریڈ ٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اورادئیگیوں میں ماہانہ بنیاد پر1.9فیصد اضافہ ہوا ۔ جنوری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈزکے ذریعے 141ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو فروری میں بڑھ کر144ارب روپے ہوگئیں۔\932

متعلقہ عنوان :