امتیاز اعوان کو سب انجینئر کے عہدے پر ترقی، عدنان افسر عباسی کی مبارکباد

منگل 18 مارچ 2025 17:13

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2025ء)محکمہ برقیات کے ہیڈ لائن مین امتیاز اعوان کو محکمانہ 15 فیصد مختص شدہ کوٹے کے تحت میٹرک پاس ہونے کے باوجود آفیشیٹنگ بنیادوں پر بطور سب انجینئر ترقی دے دی گئی۔ اس ترقی پر عدنان افسر عباسی و جملہ سٹاف گڑھی دوپٹہ نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کو محنت اور لگن کا نتیجہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امتیاز اعوان نے اپنی ذمہ داریوں کو نہایت ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ نبھایا، جس کے باعث انہیں اس عہدے پر ترقی دی گئی۔ عدنان افسر عباسی نے امید ظاہر کی کہ وہ نئے عہدے پر بھی اپنی خدمات بہترین انداز میں انجام دیں گے اور ادارے کی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔محکمہ کے دیگر افسران اور ساتھیوں نے بھی امتیاز اعوان کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔