ایڈیشنل سیکرٹری کی گزٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیرکے سینٹرل سپوکس پرسن تعیناتی پر افسران و اہلکاران کی مبارک باد

منگل 18 مارچ 2025 18:06

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیرکے ایڈیشنل سیکرٹری خانزادہ امجد محمود خان کی گزٹیڈ آفیسرز ایسوسی ایشن آزاد جموں و کشمیرکے سینٹرل سپوکس پرسن تعیناتی پر اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران و اہلکاران نے مبارک باد دی۔خانزادہ امجد محمود خان کے آفس میں مبارکباد کے لیئے آنے والوں کا اُنہوں نے والہانہ استقبال کیا۔

(جاری ہے)

افسر ان نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقین کی جانب سے آپ کا چنائو بحیثیت سنٹرل سپوکس پرسن کیا جانا جہاں آپ کی خداداد صلاحیتوں کا غماز ہے وہاں آپ پربھرپور اعتماد کا اظہار ہے اور ہمیں کامل یقین ہے کہ آپ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے یہ ذمہ داری بخوبی نبھائیں گے ۔خانزادہ امجد محمود خان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا میں شکر گزار ہوں کہ مجھ پر اس قدر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اہم ترین ذمہ داری سونپی گئی ہے، انشاء اللہ اپنی ذمہ داری کو نبھانے میں کوئی کمی نہیں چھوڑوں گا اور کیئے گئے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائوں گا۔

متعلقہ عنوان :