شاردا، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی تنظیم سازی،خواجہ ناصر سلطان ضلعی صدر منتخب ہوگئے

بدھ 19 مارچ 2025 17:25

شاردا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی تنظیم سازی،خواجہ ناصر سلطان ضلعی صدر منتخب ہوگئے۔مرکزی قیادت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔خواجہ ناصر سلطان کے نوٹیفکیشن پر حلقہ احباب میں جشن منایا گیا۔ناصر سلطان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار،سوشل میڈیا پر مبارکبادو۔ کا طویل سلسلہ جاری۔

یوتھ ونگ اور مادر پارٹی مسلم لیگ ن نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔یوتھ ونگ کی تنظیم سازی شاہ غلام قادر کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثمر قرار دیا۔گزشتہ روز یوتھ ونگ نیلم کی باڈی کے لیے دو اہم عہدوں صدر اور جنرل سیکرٹری کے ناموں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں نگدر کے رہائشی ہر دلعزیز شخصیت مہتمم جنگلات خواجہ سلطان اکبر کے فرزند ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ ناصر سلطان خوش اخلاق،باصلاحیت نوجوانوں میں مقبول بھی ہیں۔مسلم لیگ ن کیساتھ دیرینہ وابستگی اور کارگزاری کے نتیجے اور یوتھ کی اکثریت کے مطالبہ پر صدرات کا منصب دیا گیا۔سیکرٹری جنرل اسد حکم شاہ کا تعلق یونین کونسل لوات سے ہے۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نیلم کی تنظیم سازی میں خواجہ ناصر سلطان کو صدر اور سیکرٹری جنرل اسد حکم شاہ کا تعلق یونین کونسل لوات کے گاؤں عور سیداں سے ہے ان کے والد محترم رینج آفیسر محکمہ جنگلات ہیں جبکہ دادا محترم نیلم ویلی کی معروف سیاسی و روحانی شخصیت آلحاج سید افسر علی شاہ المعروف بڑے شاہ صاحب(مرحوم) ہیں۔

سوشل میڈیا سروے کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں ہزاروں افراد نے نوجوان قیادت ناصر سلطان خواجہ کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوے صدر شاہ غلام قادر کے فیصلہ کو سراہا ہے۔