بھمبر، لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے کلینکل اسسمنٹ آف بریسٹ کینسر پر ٹریننگ

بدھ 19 مارچ 2025 17:25

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈاکٹر ارم بتول کی ہدایات پر محکمہ صحت عامہ بھمبر کی لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لیے '' Clinical Assesment of Breast Cancer پر ٹریننگ کا اہتمام، سلسلہ وار ٹریننگ کے پہلے مرحلے میں MC بھمبر، MC برنالہ، کوٹ جیمل اور مغلورہ کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ دی گئی ڈاکٹر انیسہ کوثر گائنی کالوجسٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر برنالہ اور ڈاکٹر مومنہ انور ڈی ایچ او آفس بھمبر نے سٹاف کو ٹریننگ دی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ اس ٹریننگ کا مقصد چھاتی کے سرطان کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کمیونٹی میں آگاہی اور بروقت مرض کی تشخیص، 15 سے 60 سال کی خواتین کی سکرینگ کرتے ہوئے متشبہ کیسسز کو ڈاکٹر کی طرف ریفر کرنا تاکہ مریضوں کو بروقت علاج شروع کیا جا کر اس جان لیوا بیماری سے بچاؤ کو ہر ممکن یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :