گاڑیوں کی خریداری کے لئے فروری کے دوران بینکوں کی قرض فراہمی میں سالانہ بنیاد پر2.4فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

بدھ 19 مارچ 2025 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر2.4فیصد اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق فروری میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجراکا حجم 249 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل فروری کے مقابلے میں 2.4 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سا ل فروری میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کاحجم 243 ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔

جنوری میں گاڑیوں کی خریداری کے لئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 242 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو فروری میں بڑھ کر 249 ارب روپے ہو گیا۔ واضح رہے کہ فروری میں نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضوں کا حجم 9304 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل فروری کے 8420 ارب روپے کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہے۔