ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی

بدھ 19 مارچ 2025 17:49

ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)ملک میں نیٹ میٹرنگ کے قواعد میں تبدیلی کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق سولر سسٹم کی قیمتیں ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک نیچے آ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترامیم کے بعد مقامی سولر مارکیٹس میں قیمتوں میں تبدیلی ہوئی اور سولر پینل کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر سسٹم کی تنصیب کی لاگت 35,000 روپے سے 175,000 روپے تک کم ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت تقریبا 5 لاکھ سے ساڑھے 5 لاکھ روپے تک ہے جبکہ 7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت 6 لاکھ روپے کے قریب ہے۔