عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر کے جج جسٹس میاں عارف حسین کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب کا انعقاد

بدھ 19 مارچ 2025 18:01

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2025ء) عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر کے جج جسٹس میاں عارف حسین کی ریٹائرمنٹ پر ڈسٹرکٹ جوڈیشری پونچھ کی جانب سے باغ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بدھ کو منعقدہ تقریب میں چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ، جسٹس سردار لیاقت حسین، سینئر جج عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر اور ریٹائرڈ چیف جسٹس عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر سردار اظہر سلیم بابر نے خصوصی شرکت کی ۔

تقریب سے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ،جسٹس سردار لیاقت حسین سینئر جج عدالت عالیہ سردار اظہر سلیم بابرریٹائرڈ چیف جسٹس عدالت عالیہ، منیر احمد فاروقی ڈسٹرکٹ جج راولاکوٹ،عبدالباسط ضلع قاضی راولاکوٹ،سید وسیم احمد گیلانی،ڈسٹرکٹ جج حویلی کہوٹہ،رشید گل ضلع قاضی حویلی کہوٹہ،اویس ایوبی ضلع قاضی سدھنوتی پلندری، جہانگیر احمد ڈسٹرکٹ جج اور عبدالقدیر قذافی،ضلع قاضی باغ نے خطاب کرتے ہوئے جسٹس میاں عارف حسین،جج عدالت عالیہ کی عدالتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا کہ جسٹس میاں عارف حسین جوڈیشری کے لیے ایک مثال ہیں اور محکمہ عدل وانصاف میں اپنی بہترین خدمات سرانجام دیں،ہمیشہ میرٹ کی بنیاد پر قانون کی بالا دستی کو اہمیت دی ، جسٹس میاں عارف حسین کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی، انکی خدمات کو جوڈیشری میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا عام آدمی کے لیے جلد اور سستے انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر وقت کوشش اور کاوش کی جو یقینا انکے اعلیٰ اوصاف کی عکاسی ہے دیگر جوڈیشل آفیسران انکی تقلید کرتے ہوئے محنت،لگن اورخلوص سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے اس منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :