چوہدری یوسف جیسے ماہر تعلیم مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں،راجہ اختر حسین خان

جمعرات 20 مارچ 2025 17:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)پنشنرز ایسوسی ایشن آزادکشمیر کے صدر راجہ اختر حسین خان ، سیکرٹری جنرل راجہ محمد ممتازخان ، چیف آرگنائزر سید نذیر حسین شاہ اور دیگر عہدیداروں مظفرحسین منہاس ، محمد بشیر ڈار ، قاضی صدیق ، محبوب احمد اعوان، محمدفیاض عباسی نے گزشتہ دنوں سابق سیکرٹری تعلیم و مشیر تعلیم چوہدری محمد یوسف کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی تعلیم کی بہتری و ترقی کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جن کو تادیر یاد رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ چوہدری یوسف جیسے ماہر تعلیم مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں ،انہوں نے آزادکشمیر میں فروغ تعلیم کے لئے بڑے کارہائے نمایاں انجام دیئے اور فروغ تعلیم کیلئے پالیسی مرتب کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :