نیلم،ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کی مہم کاآغاز کردیا

جمعرات 20 مارچ 2025 17:53

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے فوڈ اتھارٹی کے زیراہتمام موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے خالص خوراک کی فراہمی کی مہم کاآغاز کردیا۔ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھ مقام میں پہلی بار موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے اپنا کام شروع کر دیا جس کے تحت آٹھ مقام مرکزی بازار میں کھانے پینے کی مختلف اشیاء کے نمونہ جات کی جانچ کی گئی۔

اس موقع پر ایس پی خواجہ صدیق، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شجاعت نقوی،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرمظفرآباد ابرارمیر، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ہارون الرشید اعوان، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرخواجہ ممتاز سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ ڈی ایف سی مظفرآباد اور موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی ماہر انالسٹ نے ڈپٹی کمشنر کو لیبارٹری کے فنکشنز اور سیمپل ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بعدازاں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شجاعت نقوی کی نگرانی میں آٹھ مقام بازار میں کثیر تعداد میں دودھ، آئل، گھی،جوسسز،افطارآئٹمزاورمختلف چشموں کے پانیوں کے ٹیسٹ موقع پر کیے۔مضرصحت اشیاء کی رپورٹ پر اشیاء خوردونوش تلف کی گئیں اور مضرصحت اشیاء رکھنے والے دکانداروں کوفوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے تحت جرمانے بھی کیئے گئے۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے صحافیوں کے سامنے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے مختلف اشیاء خوردونوش کے ٹیسٹ کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے نیلم جیسے پرفضاء مقامات پر خالص خوراک کی نشاندہی کیلئے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کوحکومت کاشاندار اقدا م قراردیتے ہوئے کہاکہ فوڈ اتھارٹی ٹیم آزادکشمیر بھر کی طرح نیلم میں مضرصحت خوراک کی نشاندہی کرے تاکہ شہری حفظان صحت کے مطابق خالص خوراک کااستعمال کرتے ہوئے بیماریوں سے محفوظ رہیں۔\378

متعلقہ عنوان :