نیلم ،خالص اشیاء خوردنوش کی فراہمی مہم جوش وجذبہ کیساتھ جاری

جمعہ 21 مارچ 2025 13:36

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر شجاعت نقوی کی سربراہی میں فوڈٹیسٹنگ موبائل لیبارٹری نے کنڈلشاہی، جوراکے بازاروں میں اشیاء خوردنوش کے معیار کی پڑتال کی۔خالص اشیاء خوردنوش کی فراہمی مہم جوش وجذبہ کیساتھ جاری ہے۔جانچ پڑتال کے دوران اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر خواجہ ممتاز، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کی فوڈ انالسٹ بھی ہمراہ تھیں۔

دوران معائینہ بازاروں سے آئل،گھی،جوسز، چشموں کے پانی پتی،کولڈ ڈرنکس،دودھ اور مصالحہ جات کے سمپل لیکر موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب میں برموقع ٹیسٹ کیے گئے عوام علاقہ کی جانب سے مختلف مقامات پر محکمہ خوراک،فوڈ اتھارٹی کی جدید ترین موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے ذریعے برموقع اشیاء خوردونوش کے معیار کو چیک کرنے کے عمل کو زبردست پذیرائی ملی۔

(جاری ہے)

چیکنگ اور فوڈ ٹیسٹنگ کے دوران جن FBOsکی اشیاء خوردونوش غیر معیاری پائی گئیں ان کو جرمانے کیے گئے اور غیر معیاری اشیاء کو موقع پر تلف کیا گیا بعض کو وارننگ اور اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے اسطرح کنڈل شاہی اور جورا جرمانے بھی کیئے گئے۔ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر شجاعت نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ فوڈٹیسٹنگ موبائل لیبارٹری ضرورت پڑنے پر نیلم کے ہر بازارکوچیک کرانے کیلئے ہائیر کی جاسکتی ہے۔شہری حفظان صحت کے تقاضوں کوپورے کرنے کیلئے فوڈ اتھارٹی کے منظورشدہ آئٹم ہی خریدیں غیر معیاری اشیاء ہرگز نہ خریدیں۔ نسل نو کی بہترین نشوونما کیلئے ترجیح بنیادوں پر سادہ اور خالص غذاء استعمال میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :