کھوئی رٹہ الائیڈ بنک کی اے ٹی ایم سست مشین بنک کسٹمرز کے لیے وبال جان بن گئی

عید کا رش ہونے کے باعث عوام اپنی باری کا انتظار کرتے کرتے گھر واپس چلا جاتے ہیں لیکن باری نہیں آتی

جمعہ 21 مارچ 2025 13:38

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) کھوئی رٹہ الائیڈ بنک کی اے ٹی ایم مشین بنک کسٹمرز کے لیے وبال جان بن گئی انتہائی سست سروس ہونے کے باعث مشین کے باہر آئے روز لائنیں لگنے لگیں بالخصوص خواتین کے لیے سخت مسائل پیدا ہو گئے عید کا رش ہونے کے باعث عوام اپنی باری کا انتظار کرتے کرتے گھر واپس چلا جاتے ہیں لیکن باری نہیں آتی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں ہر بنک میں جدید ٹچ اے ٹی ایم مشینز لگ چکی ہیں جو کچھ سیکنڈز میں آپ کو رقم فراہم کر دیتی ہیں لیکن الائیڈ بنک کی بوسیدہ اور سست سروس والی اے ٹی ایم مشین سے عوام تنگ آ چکے ہیں یہ مسئلہ طویل عرصہ سے چل رہا ہے لیکن حیرانگی والی بات ہے کہ بنک کے اعلیٰ حکام نے اپنی تک اپنے کسٹمرز کے لیے اس مسئلہ کو حل نہیں کیا عام دنوں میں تو الائیڈ بنک کی سست سروس دینے والی مشین سے کام چل ہی جاتا تھا لیکن اب عید کا رش ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اگر یہی حال رہا تو کسٹمرز اپنے اکائونٹس کسی اور بنک میں شفٹ کر لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :