مظفرآباد،کلاس تھری کی بچوں اور بچیوں کے مابین مقابلہ حسن قرات تعصب کی بھینٹ چڑ گیا

منافقت کی انتہا ، پرائیویٹ سیکٹر کے ہونہار طلباء وطالبات نظرانداز، تینوں پوزیشنز سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کو دیدی گئیں

اتوار 23 مارچ 2025 13:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2025ء)مظفرآباد ڈویژن میں کریکٹر فاؤنڈیشن کے تحت سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کی کلاس تھری کی بچوں اور بچیوں کے مابین مقابلہ حسن قرات و فہم القرآن کے ججز رمضان المبارک میں بھی پرائیویٹ سیکٹر کے ہونہار طلباء وطالبات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی رجسٹریشن اور این او سی بچانے کیلئے تینوں پوزیشنز سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کو دے دیں، پرائیویٹ سیکٹر کے پوزیشن ہولڈر ہونہار طلبا کو بہترین پرفامنس کے باجود صرف میڈل دے کر گھر بھیج دیا گیا شرکاء نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ سارے مقابلے کی ویڈیوز موجود ہیں ان کا از سر نو جائزہ لیں اور نا انصافی کرنے والوں کو اس مقدس پیشے سے علیحدہ کریں، اس میں کوئی شک نہیں جب بھی سرکاری اور پرائیوٹ سکولوں کے ایک ساتھ مقابلے ہوتے ہیں پرائیویٹ سیکٹر بازی کے جاتا ہے جو حکومتی بدنامی کا باعث بنتا ہے اگر حکومت کو خوش کرنے کی پالیسی ہے تو پھر پرائیویٹ سیکٹر کو الگ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :