باغ ،زائد المعیاد، غیر معیاری ضبط شدہ اشیاء خورد و نوش ضلعی افسران نے میڈیا کی موجودگی میں تلف کروا دیں

پیر 24 مارچ 2025 15:13

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2025ء) زائد المعیاد، غیر معیاری ضبط شدہ اشیاء خورد و نوش ضلعی ادسران نے میڈیا کی موجودگی میں تلف کروا دیں۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عفت اعظم، افسر مال سید قمر عباس کاظمی، ایس ایچ او رفاقت عباسی نے میڈیا کی موجودگی میں دوران چیکنگ مضر صحت، غیرمعیاری اشیاء جو ضبط کی گئی تھیں انہیں تلف کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عفت اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باغ کے اندر کسی بھی شخص کو غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، بازار کے اندر روزانہ کی بنیاد پر ریٹس اور معیار کی چیکنگ کی جاتی ہے زائد المعیاد اور غیر معیاری اشیاء فوری ضبط کی جاتی ہیں اشیاء کومیڈیا کے سامنے تلف کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ایسے لوگ جو غیر معیاری، مضر صحت اشیاء لا کر فروخت کرتے ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایسی چیزوں کو عوام میں فروخت نہیں ہونے دیا جاتا بلکہ انہیں تلف کر دیا جاتا ہے، اس لیے ایسی اشیاء لانے سے باز رہیں، عوام کو سہولت دینے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاجران انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ ریٹس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

\378

متعلقہ عنوان :