وزیرتجارت کا این سی سی کی پیش رفت اور ورلڈ بینک مشن کے دورے کا جائزہ

منگل 25 مارچ 2025 22:01

وزیرتجارت کا این سی سی کی پیش رفت اور ورلڈ بینک مشن کے دورے کا جائزہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نیشنل کمپلائنس سینٹر میں ڈاکٹر نبیل امین، سربراہ این سی سی اور ٹیم کے ساتھ ایک بریفنگ اجلاس کی صدارت کی جس میں سینٹر کی پیش رفت اور حالیہ ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر تجارت نے پاکستان کے معیار اور کمپلائنس سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے این سی سی کی جاری کوششوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ورلڈ بینک مشن کے نیشنل کوالٹی انفراسٹرکچر (NQI) پر حالیہ دورے سمیت اہم کامیابیوں اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر نبیل امین نے این سی سی کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے عالمی معیار کے مطابق پاکستان کے تجارتی معیارات کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ وزیر تجارت نے واضح ٹائم لائنز کے ساتھ ایک روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت کی، جو نیشنل کمپلائنس ایڈوائزری کونسل (NCAC) کے اپریل کے آخر میں ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔یہ اجلاس پاکستان میں تجارتی معیار اور بین الاقوامی شراکت داری کو فروغ دینے پر مرکوز رہا۔