بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدارت اجلاس ،لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی

ہفتہ 29 مارچ 2025 21:42

بلاول بھٹو زر داری کی زیر صدارت اجلاس ،لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لاڑکانہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو زرداری کو لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر شرجیل نور چنہ نے ضلع میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں کمشنر طاہر سانگی، میئر انور لہڑ کے علاوہ نثار کھوڑو، جمیل سومرو، سہیل سیال، نذیر بگھیو، عادل انڑ، خورشید جونیجو، اعجاز لغاری اور خیرمحمد شیخ شریک ہوئے ۔

مختلف گاؤں سے لاڑکانہ شہر آنے والے راستوں پر 32 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ہوئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ڈی سی لاڑکانہ کی بریفنگ دی گئی ۔مختلف نہروں پر 17 چھوٹے پٴْل تعمیر کئے گئے ہیں، این اے 194 کے 20 اسکول سولرائزڈ کیے گئے ہیں، بتایاگیاکہ سیلاب میں تباہ ہونے والے صحت کے 12 مراکز کو ازسرنو تعمیر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ انڈس ہائی وے کو جانے والے وگن روڈ کو دوطرفہ کیا گیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کو ڈی سی لاڑکانہ نے بریفنگ دی کہ ایس ایس پی چوک سے چانڈکا پٴْل تک شہر کی مرکزی شاہراہ حیات محمد خان شیرپاؤ کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔ بتایاگیاکہ شہر کے 27 مختلف مقامات پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جارہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب 194 میں ترقیاتی کاموں کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔