اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ کی ہدایت پر تحصیلدار غفور آباد نے متاثرہ خاندانوں میں اشیاء خوردونوش فراہم کر دیا

ہفتہ 29 مارچ 2025 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) نصیر آباد کی تحصیل غفور آباد میں پراسرار طریقے سے متعدد گھروں میں آگ لگنے سے گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا، ڈپٹی کمشنر نصیر آباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کھوسہ کی ہدایت پر تحصیلدار غفور آباد نے متاثرہ خاندانوں میں اشیاء خوردونوش فراہم کر دیا جبکہ ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ کی جانب سے احکامات دئیے گئے کہ ہونے والے نقصانات کی تفصیلی جائزہ رپورٹ بھی جمع کی جائے تاکہ متاثرین کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نصیر آباد کی تحصیل غفور آباد چھ گھروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے باعث کئی خاندان متاثر ہوگئے، جس سے لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور جانی نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا۔ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے احکامات پر متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے فوری طور پر اشیاء خوردونوش اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا گیا۔متاثرین نے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے مزید بحالی اور مالی مدد کی اپیل کی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے اور آئندہ ایسے حادثات سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :