حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:49

حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)معرکہ کارگل میں نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے حوالدار لالک جان شہید کا 26واں یوم شہادت 7جولائی کو منایا جائے گا اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہید لالک جان کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حوالدار لالک جان شہید پاکستان کے جنت نظیر علاقہ گلگت بلتستان میں پیدا ہوئے انہوں نی1999ء میں ناردرن لائٹ انفنٹری کے جونیئر افسر کی حیثیت میں بھارت کے خلاف کارگل کے معرکے میں حصہ لے کراپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے پاک فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشان حیدر حاصل کیا۔

حوالدار لالک جان کی مادری زبان کھوا رتھی لیکن انہیں برشسکی اور شیناز زبانوں پر بھی عبور حاصل تھاوہ نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے اب تک کے آخری فوجی ہیں۔وہ7جولائی 1999ء کو جام شہادت نوش کر گئے تھے۔