مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک

نوجوان جیلوں میں قید ہیں، مذہب آزاد نہیں، مودی کے راج میں عزاداری پر بھی پابندی ہے‘بیان جاری

ہفتہ 5 جولائی 2025 11:47

مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی لگادی۔ وہاں مذہبی آزادی مودی کے نشانے پر ہے۔

(جاری ہے)

مشعال ملک نے کہا کہ عاشورہ پر کرفیو ہے نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔

مذہب آزاد نہیں، مودی کے راج میں عزاداری پر بھی پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی جلوس روک کر مودی انسانیت کا قتل کر رہا ہی, مودی کا مذہبی جبر ظلم کی انتہا ہے۔مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی کی حکومت نے محرم کی صداؤں کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ مودی کا ظلم واضح ہے عاشورہ کے جلوسوں پر بندش اس کا ثبوت ہے۔