قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ کا عیدالفطر کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے رپورٹ جاری

جمعرات 3 اپریل 2025 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کی انتظامیہ نے عیدالفطر کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سےرپورٹ جاری کردی۔ عیدالفطر کے تین دنوں کے دوران ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز کے ساتھ گائنی، کارڈیالوجی، آء سی یو، سرجری، ای این ٹی، پیڈذ میڈیسن، پیڈذ سرجری، میڈیکل، ڈینٹل، آء، ریڈیولوجی، ڈائلیسس، انستیزیا، آرتھوپیڈک اور پیتھالوجی ڈپارٹمنٹس مکمل طور پر فعال تھے۔

(جاری ہے)

ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور ٹراما سنٹر میں عیدالفطر کے دوران 2594 مریضوں کا معائنہ کیا گیاجس میں 174 مریض داخل ہوئے، 1883 لیباٹری ٹیسٹ کئے گئے ساتھ ہی 338 مریضوں کا ایکسرے کیا گیا، 161 مریضوں کا الٹراساؤنڈ کیا گیا اور 7 مریضوں کے سٹی سکین کیے گئے۔گائنی وارڈ میں 151 مریضوں کا معائنہ ہوا جس میں 39 نارمل ڈیلیوری اور 09 سی ایکشن ہوئے۔ ڈائلیسس یونٹ میں 53 مریضوں کے ڈائلیسس سیشنز کیے گئے۔ مین آپریشن تھیٹر میں 8 مریضوں کے آپریشنز کیے گئے۔ مزید برآں ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ ڈاکٹر پروفیسر کامران حکیم خان اور میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل افسر نے متعلقہ وارڈز کے سٹاف کو ہر قسم کے ہنگامی حالات کے لیے مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ عنوان :