
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
بدھ 30 اپریل 2025 18:16

(جاری ہے)
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ جناح سکوائر سے فیض آباد چوک تک شاہراہ پر خوبصورت لائٹس لگائی جائیں اور لینڈ سکیپنگ کی جائے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے مارگلہ روڈ پر شاہین چوک کا بھی دورہ کیا۔ ٹریفک کے رش کے خاتمیکیلئے مارگلہ روڈ کو مرحلہ وار سگنل فری بنایا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے فیض آباد انٹرچینج کی ری ماڈلنگ پر کام جلد شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیض آباد انٹرچینج اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان اہم ترین کنکشن ہے، فیض آباد انٹرچینج کو کشادہ کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اسلام آباد کو عوامی سہولتوں کے حوالے سے عالمی معیار کا شہر بنانا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے منصوبوں سے متعلق وزیر داخلہ محسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، انشاء اللہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ مارگلہ روڈ پر سب سے زیادہ رش شاہین چوک کے مقام پر ہوتا ہے، شاہین چوک پر انڈر پاس کی تعمیر مارگلہ روڈ پر ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.