Live Updates

سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا

بدھ 30 اپریل 2025 17:14

سپریم کورٹ  نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا ۔بدھ کو سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ خیبر پختونخوا اور سندھ کی کیا پوزیشن ہے؟ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے سندھ میں بچپن میں پہلا پیریڈ ہی اسلامیات اور ناظرہ کا ہوتا ہے، 55 سال پہلے بھی ہم پہلا پیریڈ اسلامیات کا ہی لیتے تھے۔ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ ابھی خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت نے جواب فائل نہیں کیا وہ فائل کر لیں۔ عدالت نے خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات