Live Updates

جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری

بدھ 30 اپریل 2025 17:26

جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پیپلز لائرز فورم کے مرکزی صدر و سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئرحسین بخاری نے کہاہے کہ جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں۔پیپلز لائرز فورم کے مرکزی صدر و سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز سید نیئرحسین بخاری سے خیبر پختونخواہ پیپلز لائرز فورم کے صدر گوہر رحمن خٹک ایڈوکیٹ نے سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری نے کہاکہ قانون دان قائد اعظم نے آزاد ملک پاکستان بنایا ،قانون دان ذوالفقار علی بھٹو شہید نے سرزمین بے آئین کو آئین کی کتاب دی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں جمہوری پارلیمان وجود میں آیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں پیپلز لائرز فورم کی ضلعی سطح پر تنظیم سازی خوش آئند ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز لائرز فورم کی بھٹو ازم کے پرچار کیلئے سرگرمیاں اور فعال ہونا قابل تحسین ہے۔

پیپلز لائرز فورم کے پی کی صدر نے مرکزی صدر پی ایل ایف نیر بخاری کو پشاور ہائی کورٹ بار انتخابات میں پیپلز لائرز فورم کے حمایتی گروپ کے بشمول پشاور ڈی آئی خان سوات سے عہدیداران کی کامیابی پر مبارک باد دی ۔ اس موقع پر ندیم افضل چن نے کہاکہ پی ایل ایف کی صوبائی تنظیم کو پشاور ہائی کورٹ بار انتخابات میں پرنسپل سیٹ بشمول ڈی آئی خان سوات میں عہدیداران کی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ گوہر رحمن خٹک نے کہاکہ پیپلز لائرز فورم صوبہ بھر میں منظم اور متحد ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات