مظفرآباد،انسانوں کے بعد جانور بھی علاج معالجہ سے محروم بیموت مرنے لگے

جمعہ 4 اپریل 2025 14:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)انسانوں کے بعد جانور بھی علاج معالجہ سے محروم بیموت مرنے لگے،یونین کونسل اعوان پٹی وارڈ نمبر ایک میں جانورں کا ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے مقامی ڈاکٹر حمزہ تنویر ماشاء ا للہ جہاں انسانوں کا علاج ممکن نہیں وہاں ڈاکٹر حمزہ تنویر جانورں کی دیکھ بھال اور علاج کے لیے ہر وقت اور بر وقت اپنی مدد أپ کے تحت وطن کی مٹی کا قرض ادا کرنے لگے۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ سیاسی سماجی مذہبی صحافتی علمی ادبی تجارتی حلقوں کے اکابرین اور سول سوسائٹی کے زعماء نے حکومت وقت سے گزارش کی ہے کہ وارڈ نمبر ایک ارتاکھہ، وارڈ نمبر دو ھاڑیاں میں جانورں کی دیکھ بھال کے لیے ہسپتال اور مقامی ڈاکٹر مہیا کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :