دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے فربہ جانور حاصل کئے جا سکتے ہیں ،ایڈیشنل ڈائریکٹر سیالکوٹ

پیر 7 اپریل 2025 16:33

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد وسیم نے کہا کہ غیر نسلی اور کم دودھ دینے والی دیسی گائیوں اور غیر ملکی بیف بریڈ کے ملاپ سے زیادہ گوشت والے مخلوط جانور حاصل کئے جا سکتے ہیں اس طرح جہاں ملک کی بڑے گوشت کی ضروریات پوری کی جا سکتی ہیں وہیں اضافی گوشت اور اس سے تیارکردہ دیگر مصنوعات برآمد کرکے قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیاجاسکتاہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی پال حضرات سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ جانوروں کو فربہ کرنا ایک منافع بخش کاروبار کی صورت اختیارکرچکاہے لہٰذا بہتر منصوبہ بندی کر کے زیادہ منافع حاصل کیا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مویشی پال حضرات معیاری بڑاگوشت حاصل کرنے کےلئے 9سے 15 ماہ کے کسی بھی نسل کے کٹڑے، بچھڑے اور معیاری چھوٹا گوشت حاصل کرنے کےلئے 6سے12ماہ کے کسی بھی نسل کے بکرے، چھترے، دنبے کو 3سے 4ماہ تک ماہرین لائیو سٹاک کی مشاورت سے متوازن خوراک کھلا کر فربہ و گوشت کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اے ڈی لائیو سٹاک نے بتایاکہ غیر پیداوار ی بیل، گائے، بھینس بھی اس کاروبار کےلئے نہایت موزوں ہے۔ انہوں نےکہاکہ مویشی پال حضرات جانوروں ومویشیوں کو مختلف بیماریوں خصوصاً منہ کھر، گل گھوٹو، انٹیرو ٹا کسیمیااور پلورونمونیا سے بچانے کےلئے ویٹرنری ہسپتال سے بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔ مزید رہنمائی یا معلومات اور مشاورت کےلئے مویشی پال حضرات محکمہ لائیوسٹاک کی فری ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :