افسر مال ہٹیاں بالا راجہ بلال خان کو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شاردہ تعینات کردیا گیا

پیر 7 اپریل 2025 17:32

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء) افسر مال ہٹیاں بالا راجہ بلال خان کو اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شاردہ تعینات کردیا گیا ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کاانعقاد۔ افسر مال ہٹیاں بالا راجہ بلال خان کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کیساتھ الوداع کیا گیا ڈپٹی کمشنر آفس میں پروقار تقریب کا اہتمام۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی کی جبکہ مہمان خصوصی الوداع ہونے والے افسر مال ہٹیاں بالا راجہ بلال خان تھے۔

ڈپٹی کمشنر سیداشفاق گیلانی نے تقریب سیخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اُن شخصیات کاقیامت تک نام روشن زندہ رہتاہے جوفرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہیں۔باکردار آفیسران کولوگ ہمیشہ ہمیشہ یاد رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہماراکام عوام کی خدمت کرنا ہے۔افسر مال ہٹیاں بالا راجہ بلال خان کی الوداعی تقریب اس بات کی گواہ ہے کہ موصوف اچھے آفیسر ہیں،میں ان کی کامیابی کے لییدعاگوہوں۔

تقریب سے ڈی ایس پی راجہ عبد الخالق،تحصیلدار محمد ممتاز عباسی نائب تحصیل دار سید عنایت ہمدانی صحافی سید اسرار ہمدانی محکمہ مال کے سٹاف ودیگر نے شر کت کی راجہ بلال خان نے ڈپٹی کمشنر و دیگر آفیسران کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہٹیاں بالا میں سروس بہترین عوامی خدمت کاموقع ملاہے جسے ہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔شرکاء تقریب نیافسر مال ہٹیاں بالا راجہ بلال خان پھولوں کے ہار ڈال کر الوداع کیا۔

متعلقہ عنوان :