حکومت کے ہر پروگرام کو موثر انداز میں عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی، سید اشفاق گیلانی

منگل 8 اپریل 2025 16:40

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی کے اعزاز میںیونین کونسل سنیا دامن کے گاون سنیا کے مقام پر نوجوان عالم دین قاری غلام مستقیم قریشی کی جانب سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا استقبالیہ تقریب میں اسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا کامران خان۔ڈی ایس پی راجہ عبد الخالق۔سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ضلع جہلم ویلی محمد فرید خان سابق امیدوار ممبر ضلع کونسل سید امتیاز ہمدانی ایڈووکیٹ۔

تحصلیدار مال محمد ممتازعباسی۔نائب تحصیلدار آیاز چغتائی سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قاضی شمیم اعوان۔صحافی سید اسرارِ ہمدانی۔سماجی راہنما کپٹن(ر) ودود اعوان سید اعجاز ہمدانی راجہ بشارت خان وقار مغل۔سیدتوصیف ہمدانی ،سردار سکندر حیات ودیگرنے شرکت کی میزبان تقریب محمد زاہد قریشی مولانا یونس قریشی محمود مغل نوید مغل طیب ھاشمی غلام مرسلین قریشی بشیر مغل تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید اشفاق گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور ان کی اولین ترجیح عوامی فلاح و بہبود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کے ہر پروگرام کو موثر انداز میں عوام تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جا سکے۔ اشفاق گیلانی نے کہا کہ ضلع جہلم ویلی ایک پُر امن اور مثالی ضلع ہے۔یہاں پر سیاسی مذہبی ہم آہنگی روادری اخوت بھائی چارہ ناقابل فراموش ہے۔میرے دفتر کے دروزاے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں کوئی شکایت ہو تو مجھ سے برائے راست رابطہ کرسکتے ہیں اشفاق گیلانی نے کہاانشائاللہ حکومت آزادکشمیرںکے ویژن کے مطابق ہٹیاں بالا کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ہٹیاں بالا میں قانون کی عملداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر ہوں۔

عوامی مسائل سمیت معاشرتی مسائل کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ہٹیاں بالا کی سول سائٹی،طلباء کمیونٹی،صحافتی کمیونٹی سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات ہٹیاں بالا کو رول ماڈل بنانے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔عوام کے تعاون کے بغیر کوئی بھی مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا اشفاق گیلانی نے کہا کہ ہٹیاں بالا میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جا رہا ہے اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کا ہر روز تعین ہو رہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لسٹ چیک کی جارہی ہے مقررہ ریٹس سے زائد پر فروخت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

کسی منافع خوروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی مقررہ ریٹس پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کے تعین اور چیکنگ میں کوئی کوتاہی نہ برتیں تاکہ عام لوگوں کو ریلیف مل سکے ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم ویلی سید اشفاق گیلانی نے میزبان تقریب قاری غلام مستقیم قریشی محمد زاہد قریشی مولانا یونس قریشی محمود مغل نوید مغل طیب ھاشمی غلام مرسلین قریشی بشیر مغل کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔