ڈی آئی خان فیسٹیول‘ خواتین گھڑسواروں کی شاندار نیزہ بازی

مقابلوں میں خواتین کا اعتماد مہارت اور جرات قابل دید تھی، جسے میلے کے شرکاء نے بھی خوب سراہا اور بھرپور داد دی

جمعرات 10 اپریل 2025 12:20

ڈی آئی خان فیسٹیول‘ خواتین گھڑسواروں کی شاندار نیزہ بازی
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)ملک میں گھڑ سواری کے مختلف مقابلوں میں پاکستانی خواتین گھڑ سواروں کی مکمل مہارت اور جذبے کے ساتھ شرکت کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔اس حوالے سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ’ڈیرہ جات فیسٹیول‘ کے تیسرے دن مردوں کے شانہ بشانہ ملک کے مختلف شہروں سے آنے والی خواتین گھڑ سواروں نے بھی گھڑ سوار نیزہ بازی کے مقابلوں میں اپنی قابلیت اور کارکردگی کے جوہر دکھائے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں میں خواتین کا اعتماد مہارت اور جرات قابل دید تھی، جسے میلے کے شرکاء نے بھی خوب سراہا اور بھرپور داد دی۔ملک کے مختلف شہروں سے آئی ہوئی خواتین گھڑ سواروں نے جب گھوڑوں کی لگام اور نیزہ تھامے میدان میں قدم رکھا تو تماشائیوں نے زور دار تالیوں اور نعروں سے ان کا استقبال کیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے ثقافتی منظر نامے میں یہ اضافہ ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے جہاں روایت اور جدت کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے۔یاد رہے کہ دو سال قبل جب کار جیپ ریلی میں پاکستانی خواتین نے اپنی مہارت کا لوہا منوایا تھا تب ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ اب اس روایت کا دائرہ وسیع ہونے کو ہے۔

متعلقہ عنوان :