Live Updates

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول جاری

فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلئے تیار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 30 اپریل 2025 10:15

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا شیڈول جاری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اپریل 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا۔ 
کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کیلئے ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں کُل 5 ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔ 
پہلے یہ دورہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل تھا لیکن آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ کی تیاری کیلئے اب ون ڈے انٹرنیشنل کی جگہ 2 اضافی ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

 
دونوں کرکٹ بورڈز نے رواں سال ٹی ٹونٹی ایشیاء کپ اور اگلے سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر باہمی طور پر ون ڈے میچوں کی جگہ دو اضافی ٹی20 انٹرنیشنل کھیلنے پر اتفاق کیا۔ 
شیڈول کے تحت ابتدائی 2 ٹی20 میچز 25 اور 27 مئی کو فیصل آباد میں اور بقیہ تین میچز 30 مئی، یکم جون اور 3 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 
واضح رہے کہ فیصل آباد کا اقبال سٹیڈیم 17 سال بعد ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا، تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔                       
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات