پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا لاہور کی وکٹ پر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 29 اپریل 2025 19:34

پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) پی ایس ایل 10 کا 18واں میچ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے سلسلے میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 10 کے 18 ویں میچ کا ٹاس کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیت لیا جس کے بعد گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل کا لاہور کی وکٹ پر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اب تک 4 میچز میں 2 فتوحات حاصل کر چکی، جبکہ ملتان سلطانز 6 میچز میں اب تک صرف 1 فتح حاصل کر سکی ہے۔