شردل ٹھاکر نے آئی پی ایل میں ناپسندیدہ ریکارڈ بنا دیا

گیارہ گیندوں کا اوور آئی پی ایل کی تاریخ میں اس طرح کا تیسرا واقعہ بن گیا ہے

جمعرات 10 اپریل 2025 15:31

لکھنو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)شردل ٹھاکر نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور لکھنو سپر جائنٹس کے میچ کے دوران لیگ کی تاریخ میں اب تک کا سب سے طویل اوور کروا دیا۔گیارہ گیندوں کا اوور آئی پی ایل کی تاریخ میں اس طرح کا تیسرا واقعہ بن گیا ہے۔سیزن میں ایل ایس جی لائن اپ میں محسن خان کی جگہ لینے والے ٹھاکر نے کے کے آر کے رن کے تعاقب میں 13واں اوور کروایا۔

(جاری ہے)

اس اوور میں ٹھاکر نے اپنی پہلی پانچ گیندوں میں پانچ وائیڈز کیے۔اس سے قبل تشار دیش پابنڈے نے چنئی میں ایل ایس جی کے خلاف اسی طرح 11 گیندوں کا اوور کروایا تھا اور محمد سراج نے 2023 میں بنگلورو میں ممبئی انڈینز کے خلاف بھی ایسا ہی کیا تھا۔اس اوور کے باوجود ٹھاکر نے اجنکیا رہانے کو 61 رنز پر آؤٹ کرکے اوور ختم کیا اور انہوں نے اپنے اوور میں 13 رنز دیے۔ٹھاکر نے اس کے بعد اپنے اگلے اوور میں ایک اور وکٹ حاصل کی، آندرے رسل کو صرف سات رنز پر آؤٹ کیا اور چار اوور میں 52 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

متعلقہ عنوان :