سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی و بیورو چیف 92 نیوز طارق عزیز کے بھائی سلیم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

جمعرات 10 اپریل 2025 23:07

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سینئر صحافی و بیورو چیف 92 نیوز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی و بیورو چیف 92 نیوز طارق عزیز کے بھائی سلیم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو طارق عزیز اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے کہا وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر نے مرحوم سلیم نواز کے درجات کی بلندی اور طارق عزیز و دیگر لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔