مونٹی کارلو ماسٹرز مینز سنگلز،انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کا سفر تیسرے راؤنڈ میں تمام ہوگیا

جمعہ 11 اپریل 2025 14:10

مونٹی کارلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) برطانوی نامور ٹینس سٹاراور ایونٹ کے ففتھ سیڈڈ جیک الیگزینڈر ڈریپر مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔25 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی آرتھر فلز سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔25 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار الیجینڈرو ڈیوڈووچ فوکینا نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ کے ٹینس کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کو 3-6، 6-7(6-8) اور 4-6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔انڈین ویلز کے چیمپئن جیک الیگزینڈر ڈریپر نے رواں سال کے اپنے پہلے کلے کورٹ ٹورنامنٹ پر تیسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی تھی، تاہم تیسرے رائونڈ میں ہسپانوی حریف کھلاڑی سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔\932

متعلقہ عنوان :