زمبابوے کی مردوں کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی

جمعہ 11 اپریل 2025 15:51

زمبابوے کی مردوں کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2025ء)بنگلہ دیش اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 سے 24اپریل تک سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی مردوں کی ٹیم رواں ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں وہ میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ میچ 20 سے 24اپریل تک سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 28 اپریل سے 2 مئی تک ظہور احمد چودھری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :