ضلع رحیم یارخان کاروباری اور زراعت کے حوالے ملک بھرمیں اپنا ثانی نہیں رکھتا، صدر چیمبر

جمعہ 11 اپریل 2025 18:36

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ان لینڈسٹڈی ٹور کے سینتیسوئیں بیچ نے رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ ولید احمد صدررحیم یار خان چیمبر نے استقبال کیا۔ولید احمد صدر رحیم یار خان چیمبر نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کو رحیم یار خان چیمبر اور ضلع کا تعارف کروایا۔

ولید احمد صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمارا ضلع تجارتی اعتبار سے جانا جاتا ہے یہاں سے تین صوبوں کو مختلف اشیاء درآمد و برآمد ہوتی ہیں جو کہ آگے مختلف ممالک کو درآمد و برآمد ہو رہی ہوتی ہیں۔ہمارے ضلع کی اہم فصلوں میں گندم،کپاس،چاول،گنا اور آم ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے پاس کوئی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے کسانوں اور کاروباری لوگوں کو کسی قسم کی گورنمنٹ پالیسی کے بارے میں پتہ ہوتا ہے اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا کاشکار اورصنعتکار نقصان اُٹھا رہا ہے فی ایکڑ پیداوار کم ہوتی ہے اور لاگت ذیادہ آتی ہے جس کی وجہ سے بہت سے کاشتکار گندم اور کپاس کی بجائے گنا کاشت کر رہے ہیں کیونکہ اس سے کاشکار کو بھی فائدہ ہے اور شوگر ملوں کو بھی فائدہ ہے کم محنت میں انہیں صحیح منافع حاصل ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

آپ تمام لوگوں کا تعلق پالیسی میکرز،ٹیکس سے متعلقہ،ایوی ایشنز وغیرہ سے تعلق ہے آپ گورنمنٹ کو ہمارے مسائل سے آگاہ کریں۔پروگرام کے اختتام میں سنیئر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی ایڈوائزر محمد عمر کو صدر ولید احمد، نائب صدر افضال احمد وڑائچ و ایگزیکٹو ممبران نے یادگاری شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی ممبران طارق محمود،عبدالحمید،ثاقب سعید،نعمان خالد،عمران شبیر،عاطف غفار سابق ایگزیکٹو ممبر،میاں سعد حسن سابق نائب صدر رحیم یار خان چیمبر،ممبر ابرار علی ،سنیئر مینجمنٹ کورس کے شرکاء سید محمد مسعود نعمان، محترمہ صائمہ علی، زاہد نواز، رانا شعیب محمود، محمد قسور حسین، رئیس ہمایوں عبدالحی،امان اللہ ورک،محمد علی فاروق،ذیشان اشفاق بخاری،خواجہ معاذ طارق،محمد علیم الحسن،نوید شہزاد مرزا،عمران اکرم چوہان،اویس نواز،محمد عثمان اظہر سیکرٹری جنرل اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل عظی صادق بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :