ڈی جی ایل ڈی اے کی واسا ہیڈکوارٹرآمد،اجلاس کی صدارت وترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

ہفتہ 12 اپریل 2025 17:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہفتہ کے روز واسا ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی ۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایم ڈی واسا، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے نے گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جاری و مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایسے بلاک جہاں بارشی پانی کے نکاس کے مسائل ہیں وہاں واسا پہلے سیوریج سسٹم کو بہتر بنائے گا،واسا گلبرگ سکیم کے مختلف علاقوں میں ڈسپوزل سسٹم بہتر بنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے نے بی تھری بلاک میں کام مکمل کر لیے جبکہ سی ون، ڈی ون اور ایل بلاک میں کام جاری ہے،ایل ڈی اے حالی روڈ، سرسید روڈ اور محمود قصوری روڈ پر بھی کام کا جلد آغاز کرے گا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد، ڈپٹی ایم ڈی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے، ایل ڈی اے اور واسا کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ گلبرگ سکیم کا دورہ کیا،ڈی جی ایل ڈی اے نے مراتب علی روڈ، حالی روڈ، سی ون، ڈی ون اور واسا پمپنگ اسٹیشن گلبرگ کا بھی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :