کھوئی رٹہ کا آئی ٹی سنٹر عوام کے لیے وبال جان بن چکا ہے،چوہدری محمد ضمیر

ملازمین غیر حاضر رہتے ہیں لوگوں کا پورا دن رش رہتا ہے اور شام کو بنا کام ہوئے واپس چلے جاتے ہیں

اتوار 13 اپریل 2025 14:20

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء)معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری محمد ضمیر آف ڈھیری صاحبزادیاں نے کہا کہ کھوئی رٹہ کا آئی ٹی سنٹر عوام کے لیے وبال جان بن چکا ہے ملازمین غیر حاضر رہتے ہیں لوگوں کا پورا دن رش رہتا ہے اور شام کو بنا کام ہوئے واپس چلے جاتے ہیں دور دراز سے آنے والے غریب عوام کی دفتر میں چکر لگاتے لگاتے جیبیں خالی ہو چکی ہیں لیکن 6 ماہ سے ان کے انتقالات بھی مکمل نہیں ہو سکے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی رہنما چوہدری محمد ضمیر آف ڈھیری صاحبزادیاں نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ یہ آئی سنٹر عوام کی سہولت کے لیے قائم کیا گیا ہے یا کہ ان کی سر دردی کے لیے اعلیٰ حکام فی الفور نوٹس لیں اور ایسے ملازمین کو گھر بھجیں جو اپنے فرائض سے کوتاہی کر کے عوام کو ذلیل کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :