سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں فروری کے دوران 51.35 فیصداضافہ

پیر 14 اپریل 2025 15:14

سیمنٹ کی ملکی برآمدات  میں فروری  کے دوران 51.35 فیصداضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں فروری 2025 کے دوران 51.35 فیصداضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 5.6 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ فروری 2024 میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 3.7 ارب روپے رہا تھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح فروری 2024 کے مقابلہ میں فروری 2025 کے دوران سیمنٹ کی ملکی برآمدات میں 1.9 ارب روپے یعنی 51 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :