فروٹ فلائی ٹریپس کیمیکل سپرے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، ماحول دوست اور مفید کیڑوں کے لیے غیر مضر ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈز سیالکوٹ

پیر 14 اپریل 2025 17:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹی سائیڈز تحصیل سیالکوٹ زوہیب احمدنے کہا ہے کہ فروٹ فلائی (پھل کی مکھی) پھلدار درختوں کے لیے ایک خطرناک کیڑا ہے جو پھل میں سوراخ کر کے انڈے دیتی ہے، جس سے پھل گل سڑ جاتا ہے اور مالی نقصان ہوتا ہے۔ اس کا مؤثر اور کم خرچ حل "فروٹ فلائی ٹریپس" ہیں۔فروٹ فلائی ٹریپس کا کردار یہ ٹریپس مخصوص فیرومون اور کیڑے مار دوا پر مشتمل ہوتے ہیں جو مکھیوں کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مکھی ٹریپ میں داخل ہو کر تلف ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ کیمیکل اسپرے کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، ماحول دوست اور مفید کیڑوں کے لئےغیر مضر ہے۔انہوں نے کہا کہ فروٹ فلائی ٹریپس بنانے کے لئے 90فی صدمیتھائل یوجینول یا کیو لیور،5 فی صد چینی کا گاڑھا محلول،5 فی صد کیڑے مار دوا ا،روئی اور پرانی سوراخ شدہ پانی کی بوتلیں درکار ہوتی ہیں۔ٍکاشتکار 100 ملی لٹر محلول تیار کریں، روئی پر لگا کر بوتل میں رکھیں اور فی ایکڑ 5 ٹریپس درختوں کے ساتھ لگائیں۔ ہر 15 سے 20دن بعد دوائی تبدیل کریں۔

متعلقہ عنوان :