دھان کی کاشت کیلئے پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز پہلے اسے پانی لگادیں تاکہ زمین نرم ہوجائے،لیاقت علی

جمعرات 3 جولائی 2025 16:24

دھان کی کاشت کیلئے پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز پہلے اسے پانی لگادیں ..
سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) دھان کی کاشت کیلئے پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز پہلے اسے پانی لگادیں تاکہ زمین نرم ہوجائے۔ان خیالات ک اظہار سینئر فیلڈ انویسٹی گیٹر محکمہ زراعت سمبڑیال لیاقت علی نے آج جمعرات کو دھان کے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ دھان کی کاشت کیلئے پنیری اکھاڑنے سے ایک دو روز پہلے اسے پانی لگادیں تاکہ زمین نرم ہوجائے، لاب اکھاڑتے وقت جھلسے ہوئے بکائنی یا سنڈی سے متاثرہ پودے تلف کردیں، پودوں اور قطاروں کا باہمی فاصلہ 9 انچ رکھیں اور ہر سوراخ میں 2 پودے لگائیں اور لاب کی منتقلی تقریبا ایک تا ڈیڑھ انچ گہرے پانی میں کریں۔

انہوں نے کہا کہ دھان کی کاشت کیلئے بتائے گئے عوام پر عمل کرکے پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید راہنمائی کیلئے فیلڈ میں موجود محکمہ زراعت کے نمائندوں سے رابطہ کریں اور بروقت اقدامات سے فائدہ حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :