
چائے پتی پر فکس ایم آر پی یا خوردہ قیمت اور ٹیکس سے دیئے جانے والے تمام استثنیٰ ختم کیا جائے،ایف پی سی سی آئی
منگل 15 اپریل 2025 20:57

(جاری ہے)
جبکہ حقیقتاً چائے پتی ایک خام مال ہے ؛ کیونکہ،ایمپورٹ کے بعد اس کی پروسیسنگ،بلینڈنگ، پیکنگ اور مارکیٹنگ کی جاتی ہے۔
لہذا،ایف پی سی سی آئی سمجھتی ہے کہ چائے پتی کی درآمدی قیمت پر کل ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں کی مد میں تقریباً 70 فیصد وصول کرنا ایک ظلم ہے اور چائے پتی پر اتنے ٹیکسز SMEs کے لیے نا قابل بر داشت ہیں۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کے سماجی و اقتصادی ڈھانچے اور مزدور طبقے کی حرکیات کے پیش نظر پاکستان میں زیادہ تر چائے کو سادہ غذا ئوںجیسا کہ روٹی یا پراٹھے کے ساتھ کنسٹرکشن ورکرز، فیکٹری لیبر، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور معاشرے کے نچلے ترین طبقے کے افراد استعمال کرتے ہیں۔ لہٰذا، یہ امر چائے کی قیمتوں کو کم اور مستحکم رکھنے کے لیے کاروباری برادری کے لیے آسان اور سازگار ماحول کا متعقاضی ہے۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور پاکستان ٹی ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین امان پراچہ نے بتایا کہ حکام نے چائے کے لیے 1,200 روپے فی کلو کی غیر حقیقی اورغیر منصفانہ ایم آر پی (MRP) یا خوردہ قیمت مقرر کی ہے ؛ جبکہ چائے کی قیمتیں دراصل 800 سے 900 روپے فی کلو کے حساب سے شروع ہوتی ہیں۔نتیجتاً، چائے کے شعبے میں کا م کرنے والی SMEs کو اصل قیمت کے بجا ئے 1,200 روپے فی کلو کے حساب سے ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہی؛ جو کہ انتہائی غیر منصفانہ اور ظالمانہ اقدام ہے۔نائب صدر ایف پی سی سی آئی امان پراچہ نے وضاحت کی کہ اگر ایم آر پی (MRP) کو ختم نہیں کیا گیا تو چائے کی قیمتوں میں صارفین کے لیے 300 روپے فی کلو کا اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اچھے معیار اور عوام الناس کے لیے چائے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے چائے کے تاجروں کو چائے کی قیمتوں کو کم سے کم سطح پر رکھنے کے لیے سہولت فراہم کرے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کو غیر تیار شدہ خام مال کے طور پر ایمپورٹ کیے جانے والی چائے پتی کے لیے درآمدی مرحلے یا کسٹم کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت متعین نہیں کرنی چاہیے اور ایم آر پی صرف ٹی بیگز یا حتمی پیک شدہ مصنوعات کے لیے ہی درآمدی مرحلے پر مقرر کی جانی چاہیے۔امان پراچہ نے مزید کہا کہ خام مال کے طور پر منگوائی جانے والی چائے کے لیے درآمدی مرحلے پر MRP کا تعین کرنا کوئی معاشی، تجارتی یا ریگولیٹری معنی نہیں رکھتا۔مزید تجارتی خبریں
-
اپریل میں سونے کی فی تولہ قیمت 20 ہزار 800 روپے بڑھ گئی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے اضافہ
-
اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.